چیرمین بلدیہ میدک کا انتخاب

میدک۔/2جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ میدک کے چیرمین اور وائس چیرمین کا 3جولائی کو انتخاب ہوگا۔ منتخب کونسلرس کو اب بلدیہ میں داخل ہونے کا طویل عرصہ کے بعد موقع نصیب ہورہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک طویل وقفہ کے بعد منتخب کونسلرس کونسل میں داخلہ لے رہے ہیں۔ اسپیشل آفیسر بلدیہ آرڈی او میدک محترمہ ونجا دیوی تمام کونسلرس سمیت چیرمین اور وائس چیرمین کو حلف دلائیں گے۔ کمشنر بلدیہ مسٹر وینکٹیشم کی نگرانی میں اس ضمن میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سابق کونسلر ٹی آر ایس قائد مسٹر سید منیر محی الدین منا نے نمائندہ سیاست میدک سے بات چیت کرتے ہوئے بلدیہ میدک میں وائس چیرمین کی نشست کسی اقلیتی کونسلر کو دینے کا مطالبہ کیا۔