میدک /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ میدک کے کونسل ہال میں چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ کی سالگرہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر تمام بلدی کونسلرس اور اسٹاف بلدیہ نے ملکارجن گوڑ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے برتھ ڈے کیک کاٹا ۔ اس تقریب میں کمشنر بلدے ہمسٹر پی وی ڈی پرساد راؤ ، ڈپٹی چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ، بلدی کونسلرس چندراکلا ، جی گائتری ، گائیتری ملک ، ایم لکشمی ، بی سلوچنا ، آر کے سرینواس ، مایا ملیشم ، سید صادق ، سید منیرالدین ، ایم گنگادھر ، ایم مدھو کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔