چیتنیہ پوری میں فلیٹ سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون فلیٹ میں نیم برہنہ حالت میں مردہ دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے موقع واردات کا معائنہ کرتے ہوئے ابتدائی کارروائی انجام دی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ ممتا جو موہن نگر کتہ پیٹ علاقہ بالاسوامی نامی شخص کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ڈی ایس سی کی طالبہ تھی جو پرجئے نواس اپارٹمنٹ موہن نگر کتہ پیٹ میں رہتی تھی ۔ پولیس کے مطابق اس لڑکی موت سوسکتا کہ 27 مارچ کو ہوئی ہوگی ۔ اس لڑکی کی صحت اکثر خراب رہتی تھی جس سے وہ تنگ آچکی تھی تاہم اس انداز میں لڑکی کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔