حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو علاقہ کی باؤلی میں غرقاب ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ ملادری جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بھرت نگر ، دلسکھ نگر میں رہتا تھا ۔ کل پولیس نے اس کی نعش کو برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔