چیانل 9 نے ایبٹ کو کیمرہ سے دُور رکھا

میکس ویلے۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کی آخری رسومات کو جہاں آسٹریلیا کے سبھی میڈیا نے مکمل کوریج دیا لیکن چیانل 9 نے فاسٹ بولر شان ایبٹ جوکہ اس آخری رسومات کی تقریب میں موجود تھے، انہیں کیمرہ سے دُور رکھا تاکہ وہ مکمل طور پر خود کو آرام دہ محسوس کرسکیں۔ ایبٹ کیلئے آج کا دن کافی مشکل ترین دن تھا کیونکہ ان ہی کے باؤنسر کی وجہ سے ہیوز کی موت واقع ہوئی ہے۔ 22 سالہ ایبٹ اپنے والدین کیساتھ اس تقریب میں موجود تھے۔