لاہور ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں جاری مختصر فارمٹ کے بڑے ایونٹ میں روایتی حریف سے ہار ہوئی، پھر ہار کی بھرمار ہوئی۔ پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا لیکن افسوس کہ کوئی اس بُری شکست کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ اُلٹا اپنے اپنے افسر کا حوالہ دے کر عہدوں پر قابض ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں کہ ہیڈ کوچ وقار یونس کی ٹور رپورٹ انکوائری کمیٹی کو بھجوا رہے ہیں۔ مزید کہا کہ انہیں پیٹرن اِنچیف نواز شریف نے بطور چیئرمین مقرر کیا۔ کوئی انہیں چیلنج نہیں کرسکتا۔ یہ بھی کہہ دیا کہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔