چھیڑ چھاڑ پر شی ٹیم کو اطلاع دیں شی ٹیم انسپکٹر کا خطاب

شمس آباد /9 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ضلع پریشد ہائی اسکول میں شمس آباد زون شی ٹیم کی جانب سے شعور بیداری کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں شی ٹیم سب انسپکٹر محترمہ ڈیبورہ نے کہا کہ تلنگانہ میں شی ٹیم کے قیام کے بعد سے خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے ۔ شی ٹیم چوبیس گھنٹے خواتین و لڑکیوں کی حفاظت کیلئے خدمت انجام دے رہی ہے ۔ مسلسل مقدمات درج کرنے اور سزا ملنے کے بعد جنسی ہراسانی کے واقعات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ اگر کسی بھی مقام پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہونے پر 100 نمبر یا پھر 9490617354 پر اطلاع کریں ۔ خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری ہم پر ہے اور ہم پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔