چھگن بھوجبل کے فرزند کی اُدھو ٹھاکرے سے ملاقات

ممبئی۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد چھگن بھوجبل کے فرزند پنکج بھوجبل نے آج شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔ یہ معاملہ ان اطلاعات کے پس منظر میں اہمیت رکھتی ہے کہ سابق ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا چھگن بھوجبل جو رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ میں بامبے ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی حاصل کرچکے ہیں اور پنکج بھوجبل نے ٹھاکرے کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے ۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ واپس شیوسینا جانا چاہتے ہیں۔