چھگن بھوجبل کیخلاف غیرجانبدارانہ تحقیقات کی توقع نہیں : شردپوار

ممبئی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی لیڈر چھگن بھوجبل کیخلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے این سی پی سربراہ شردپوار نے آج کہا کہ دیویندر فڈنویس کی زیرقیادت بی جے پی حکومت یہ تحقیقات منصفانہ طریقہ نہیں کروائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ شردپوار نے کل ہی کہا تھا کہ اے سی بی تحقیقات کے پیش نظر اس مسئلہ پر تبصرہ نہیں کرسکتے اور انہوں نے آج پارٹی سربراہ شردپوار سے ملاقات کرکے اے سی بی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا ، جس کے بعد شردپوار نے اچانک موقف تبدیل کردیا۔