ڈنیڈن ۔18فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ا سکاٹ لینڈ ٹیم کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ یہ عالمی مقابلوں کی تاریخ میں چھٹا موقع ہے کہ اننگز میں ایک ٹیم کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں۔ میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف ا سکاٹ لینڈ کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جن میں سے چار کھلاڑی ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ عالمی مقابلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1979میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انگلینڈ کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، 2003ء میں کینیڈا کے 5 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اسی ورلڈ کپ میں پانچ سری لنکائی بیٹسمین ہندوستانکے خلاف کھاتہ نہیں کھول سکے تھے۔ 2007میں برمودا کے پانچ کھلاڑی ہندوستان کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور اسی ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا کے خلاف میچ میں آئرش ٹیم کے پانچ کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔