چھوٹی و متوسط صنعتوں پر ایگزیبیشن و نیشنل و ینڈر ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ایم ایس ایم ای ۔ ڈی آئی اور سی او ڈبلیو ای کے زیر اہتمام شہر میں 19 اور 20 فروری کو دو روزہ نمائش و نیشنل وینڈر ڈیولپمنٹ پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ 200 نمائش کنندے بشمول ساوتھ سنٹرل ریلویز ، وشاکھا اسٹیل پلانٹ ( وی ایس پی ) ، بی ایچ ای ایل ) ، این ایم ڈی سی ، او این جی سی ، بی ڈی ایل ، بی ای ایل ، ایس سی ریلویز ، جی اے آئی ایل ، ایچ اے ایل ، دفاع ، این ٹی پی سی سی پی ایس یوز اور دیگر سرکاری تنظیمیں شرکت کریں گی ۔ منگل کو پریس کانفرنس میں ڈی چندر شیکھر ڈائرکٹر ، ایم ایس ایم ای ڈی آئی اور پی گریجا پریسیڈنٹ سی او ڈبلیو ای نے بتایا کہ جوپلی کرشنا راؤ وزیر صنعت اس کا رسمی افتتاح کریں گے اور مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ ایٹالا راجندر مہمان اعزازی ہوں گے ۔ سی ایچ ملا ریڈی ، ایم پی ، این وی وی ایس ، پرابھار ، ایم ایل اے ، سدھیر ریڈی ، پریسیڈنٹ ، تلنگانہ انڈسٹریل ویلفیر فیڈریشن ، وینکٹا چلپتی ، جنرل منیجر ، این ایس آئی سی اور آر پارتا سارتھی ، جنرل منیجر ، جی ایچ ای ایل مہمانان اعزازی میں شامل ہوں گے ۔ سرکاری ، بڑے ، اوسط ، چھوٹے اور مائیکرو یونٹس اور سی پی ایس یوز کے زائد از 200 اسٹالس ان کے پروڈکٹس کے لیے نمائش کریں گے ۔۔