چھوٹی جگہ کیلئے فرنیچر کا انتخاب کس طرح کریں

جب آپ فرنیچر کا انتخاب کریں تو دو چیزیں اپنے ذہن میں رکھیں‘ ایک اپنی مطلوبہ جگہ کا سائز اور اس جگہ کی اونچائی۔ ٭ آپ چند بڑے فرنیچر کے ساتھ دو سے تین چیزیں بھی استعمال کرسکتی ہیں مگر اس میں توازن ضروری ہے٭ فرنیچر پر ہونے والی پالش بھی بہت اہمیت رکھتی ہے، اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ پالش گہری نہ ہو کیونکہ اس سے جگہ چھوٹی اور بھاری لگتی ہے٭ چھوٹی چیزیں کم ہوں اور اس بات کا بھی فیصلہ کریں کہ یہ آپ کی بنیادی چیزیں ہیں یا پھر آپ صرف انہیں انٹیریئر میں تاثر دینے کیلئے رکھنا چاہتی ہیں۔ اس کا دارومدار بھی جگہ پر ہے، اگر بڑی چیزیں بھاری ہیں تو چھوٹی چیزیں اس میں مل جائیں گی٭ فرنیچر کا سائز مناسب ہو تو تبدیلی کرنا مشکل نہیں ہے لیکن پھر بھی سمجھوتہ کرنا بہتر رہتا ہے٭ صفائی اور حفاظت کا دارومدار پردوں اور فرنیچر پر ہے جسے آپ منتخب کررہی ہیں٭ فرنیچر میں ایسی روشنی کا انتخاب کریں جو کمرے کو روشن کردے مگر گرمی میں اضافہ نہ کرے۔