زوجین کے درمیان جو جھگڑے ہوتے ہیں وہ اکثر چھوٹی باتوں پر ہوتے ہیں ۔ کسی چھوٹی بات کو لے کر اختلاف شروع ہوتا ہے اور وہ اختلاف بڑھتے بڑھتے بڑا بن جاتا ہے ۔جھگڑا ہمیشہ ایک معتدل چیز پر غیر معتدل ردعمل کا نتیجہ ہوتا ہے ۔زوجین اگر اس حقیقت کو جان لیں تو اس کے بعد ان کے درمیان کبھی کوئی اختلاف شدید نوعیت اختیار نہ کرے ۔
اس حقیقت سے بے خبری کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کہ دونوں پیش آئے ہوئے اختلاف کو حقیقی اختلاف سمجھ لیتے ہیں حالانکہ وہ صرف ایک اضافی نوعیت کا اختلاف ہوتا ہے ۔ہر عورت اور مرد کا مزاج فطری طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے ۔ یہ مزاجی اختلاف ہمیشہ موجود رہتا ہے ۔ زوجین کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو اس متضاد رویے سے بچائیں ۔ اس کے بعد ان کے گھر کی زندگی بھی اسی طرح معتدل بن جائے گی جس طرح ان کی باہر کی زندگی معتدل بنی ہوئی ہے ۔ زندگی کے اکثر مسائل صرف بے شعوری کی بناء پر پیدا ہوتے ہیں ۔ اپنے آپ کو باشعور بنائیے اور پھر آپ خود بخود غیر ضروری مسائل سے بچ جائیں گے ۔۔