ویسے تو کئی گھرانوں میں منگنی یا شادی سے قبل لڑکی کا ناپ لے کر انگوٹھی بنوائی جاتی ہے ، یہ طریقہ تو ٹھیک رہتاہے تاہم اگر بغیر ناپ کے خود ہی اندازے سے انگوٹھی خریدلی جائے تو اکثر اس کی فٹنگ کا مسئلہ دیکھنے میں آتاہے ۔
اب گر کسی لڑکی کی شادی کی انگوٹھی ڈھیلی ہے اور وہ اس کو ہروقت اپنے ہاتھوں کی زینت بھی بنائے رکھنا چاہتی ہیں تو وہ کیاکریں ؟ ماہرین نے اس کے طریقے بتائے ہیں جن پر عمل کر کے انگوٹھی کو انگلی کے حساب سے چھوٹا کیا جاسکتا ہے کہ وہ انگلی میں فٹ آسکے ۔ انگوٹھی کے پیچھے والے حصے پر اسپرنگ ڈال لیں ۔ اس کیلئے چھوٹے اسپرنگ کی ضرورت ہوگی جو کہ اکثر ہمارے یہاں بال بپن کے اندر موجود ہوتا ہے ، وہاںسے اسپرنگ کو نکالیں اور اسے ایک طرف سے انگوٹھی کے پچھلے حصے سے لپیٹتی جائیں ۔ اسپرنگ انگوٹھی کے پچھلے حصے پر پوری طرح لپیٹ لیں تو پھر انگوٹھی پہن کر دیکھیں یقیناً انگوٹھی کے سائز میں فرق محسوس ہوگا ۔ اس سے بھی آسان اور ہمارے یہاں کی خواتین کیلئے آزمودہ ہے ۔ انگوٹھی کے پیچھے والے حصے پر پہلے تودھاگا لپیٹ لیا جاتا تھا لیکن دھاگا نظر آتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ مچھلی کا تار ( فش وائر ) لپیٹ لیں ، یہ چونکہ ٹرانسپیرنٹ ہوتاہے اس لئے دیکھنے میں واضح محسوس نہیں ہوتا ۔