حیدرآباد 29 جنوری (پی ٹی آئی) گھر کی چھت منہدم ہونے کے نتیجہ میں ایک 30 سالہ خاتون اور 2 کمسن لڑکیوں کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ حادثہ کھمم کے کتہ گوڑم ٹاون میں اس وقت پیش آیا جبکہ افراد خاندان محو خواب تھے۔ پولیس کے مطابق گھر کا چھت انتہائی بوسیدہ تھا اور یہ منہدم ہونے سے ماں اور دو بیٹیاں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ سرکل انسپکٹر ایم رمیش نے بتایاکہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہے ۔