چھت سے گرکر ایک شخص فوت

شمس آباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پداشاپور میں 14 اکٹوبر کی رات ایشوریا 50 سالہ نیند کی حالت میں چھت سے گر گیا تھا ۔ جس کو زخمی حالت میں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔