بلاس پور12نومبر(سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ چھتیس گڑھ کے عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بلیٹ کا جواب بیلٹ سے ہی دیا جاسکتا ہے ۔ مودی نے چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بم اور بندوق کا ڈر دکھانے والوں کو جمہوریت نے کرارا جواب دیا ہے اور نکسلی اکثریت والے علاقے میں ہوئی ووٹنگ کی فیصد اس کی تازہ مثال ہے ۔انہوں نے چھتیس گڑھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران ‘پہلے مت دان( ووٹ ) پھر جل پان (ناشتہ)’ کی مثال پیش کریں۔انہوں نے کہا،”ہمارے پاس ترقی کا ایسا پیمانہ ہے ،جسے ہر معیار پر ناپا جاسکتا ہے ۔ہم نے ہر کسوٹی پر ترقی کے مسئلے پر نتیجے اور تبدیلی اخذ کی ہے ۔انہوں نے زور دیا ہے کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنا ہے ۔گاؤں اور غریبوں کو حق دلانا ہے تو ملک کو ذات پات سے باہر لانا ہوگا۔”انہوں نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں سمجھ نہیں پارہی ہیں کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کا مقابلہ کیسے کریں۔