رائے پور 23 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش باگھیل اپنی کابینہ میں منگل 25 ڈسمبر کو توسیع کرینگے ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ منگل کو 10 ارکان اسمبلی کو وزرا کی حیثیت سے حلف دلایا جائیگا ۔ ٹی ایس سنگھ دیو اور تمرادھوج ساہو نے 17 ڈسمبر کو مسٹر باگھیل کے ساتھ وزیر کی حیثیت سے حلف لیا تھا ۔ مسٹر باگھیل نے پارٹی کے ریاستی قائدین کے ساتھ ہفتہ کو دہلی میں کانگریس صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور انہوں نے وزرا کے ناموں کو قطعیت دیدی ہے ۔ ایک پارٹی لیڈر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے تمام برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کابینہ میں نمائندگی دینے کی کوشش کی ہے ۔ تقریبا تمام سینئر قائدین کو بھی موقع دیا جا رہا ہے ۔