رائے پور ۔ 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش باگھیل نے آج اپنی کابینہ کی پہلی توسیع کرتے ہوئے 9 کانگریسی ارکان اسمبلی کو وزارتی قلمدان سپرد کئے ۔ نئے وزراء میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔ گورنر آنندی بین پٹیل نے نئے وزراء کو پولیس پریڈ گراؤنڈ پر عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا ۔ وزراء نے ہندی میں حلف اٹھایا ۔ محمد اکبر ، امیش پٹیل ، اکھلیش بھیڑیا اور رویندر چوبے نے حلف اٹھایا ۔ باگھیل 17ڈسمبر کو بحیثیت چیف منسٹر حلف اٹھاچکے ہیں ۔ کانگریس نے زبردست اکثریت کے ساتھ حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔دیگر دو کانگریس ارکان اسمبلی پی ایس سنگھ دیو اور قمردھوج ساہو ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے آج حلف لیا ۔