رائے پور ، 12 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس چھتیس گڑھ میں اگلی حکومت تشکیل دے گی، جس کے ساتھ اس قبائلی ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی 15 سالہ حکمرانی ختم ہوجائے گی۔ دستیاب نتائج کے مطابق کانگریس نے 90 رکنی اسمبلی میں 68 نشستیں جیتے جبکہ بی جے پی محض 15 سیٹوں کے ساتھ کافی فاصلے پر دوسرے مقام تک گھٹ گئی ہے۔ مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے دو سیٹ جیتے جبکہ سابق چیف منسٹر اجیت جوگی کی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ (جے) نے پانچ سیٹیں حاصل کئے۔ آخرالذکر دونوں پارٹیوں نے اتحاد میں چناؤ لڑے تھے۔ کانگریس کی عمدہ پیشرفت کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر رمن سنگھ نے کل ہی اپنا استعفا گورنر کو پیش کردیا۔