چھتیس گڑھ میں کامیابی کے فرق کا ریکارڈ ، کانگریس کے محمد اکبر نے بنایا

رائے پور 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد محمد اکبر نے 59,284 ووٹوں کے فرق سے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے امیدوار کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ اُنھیں علاوہ ازیں سب سے زیادہ ووٹ ملے جن کی تعداد 1,36,320 ووٹ ہے۔ باقی امیدواروں میں سے جو مقابلے میں تھے کسی کو بھی اتنے ووٹ نہیں ملے۔ الیکشن کمیشن کی اطلاع کے بموجب اکبر سابق ریاستی وزیر اور کل ہند کانگریس کمیٹی کے رکن ہیں۔ اُنھوں نے بی جے پی کے اشوک ساہو کو شکست دی جنھیں 77066 ووٹ کوردھا نشست سے حاصل ہوئے۔