چھتیس گڑھ میں عوامی حکومت لانے کا وعدہ

آزادی، جمہوریت اور سیکولرازم سے خود کو دوبارہ وابستہ کردینا نہرو کا حقیقی اعزاز
کوریا ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن چھتیس گڑھ کے عوام سے وعدہ کیا کہ ان کی پارٹی کو اقتدار ملتا ہے تو وہ ’’عوامی حکومت‘‘ لائے گی۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے اپنی 15 سالہ حکمرانی کے دوران ریاست کو تباہ کردیا ہے۔ ریاست میں دوسرے مرحلہ کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ایک جلسہ عام سے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ یہ ریاست ملک کی سب سے بڑی متمول ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں پانی، جنگلات، معدنیات اور کان موجود ہیں لیکن یہاں کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب کے غریب ہی رہ گئے ہیں۔ توجہ کی بات یہ ہیکہ ان کے خاندان کا اس ریاست سے گہرا تعلق ہے اور یہ تعلق سیاست کا نہیں محبت کا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بات کے قبائیلی غلبہ والے حصہ میں مقامی افراد کی اراضیات کو صنعتیں حاصل کرنے کیلئے حاصل کیا تھا لیکن جب صنعتیں یونٹس قائم نہیں کئے گئے تو غریبوں کو ان کی اراضی واپس نہیں کی گئی۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی 129 ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر حقیقی خراج عقیدت یہی ہوگا کہ ہم خود کو آزادی، جمہوریت، سیکولرازم اور سوشلزم سے دوبارہ وابستہ کردیں۔