چھتری ناکہ میں غیر قانونی گیاس ریفیلنگ گودام بے نقاب

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے چھتری ناکہ کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ریلفیلنگ کے گودام کو بے نقاب کردیا اور ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 10 گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر کو ضبط کرلیا جس میں بھارت، انڈین اور ایچ پی کے پکوان گیس سیلنڈر شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ وسالت سرینو جو پاروتی نگر اپو گوڑہ میں رہتا تھا۔ غیر قانونی طور پر گیس سیلنڈر کی ریفیلنگ کررہا تھا آسان انداز میں پیسے کمانے کیلئے یہ شخص اس علاقہ میں خطرناک کام انجام دے رہا تھا جو لاپرواہی کے سبب انسانی جانوں کیلئے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ بغیر کسی احتیاطی اقدام کے غیر قانونی طور پر غیر معیاری مشینس کے ذریعہ گیس کو ایک سیلنڈر سے دوسرے سیلنڈر میں منتقل کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے مزید تحقیقات و کارروائی کیلئے وسالت سرینو کو چھتری ناکہ پولیس کے حوالے کردیا ۔