حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک شیر خوار لڑکی کا گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا گیا ۔ اور اس کی نعش کو ایک فلائی اوور پل کے نیچے پھینک دیا گیا ۔ آج صبح علاقہ کی عوام نے اس شیرخوار کی نعش کو دیکھ کر فورا پولیس کو اطلاع دی ۔ چھتری ناکہ پولیس نے کندیکل گیٹ علاقہ پہونچکر فلائی اوور کے نیچے موجود اس شیرخوار لڑکی کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جو 10 ماہ کی بتائی گئی ۔ پولیس نے پنچنامہ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔