چھتری ناکہ میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں سارقین نے خانگی سیکوریٹی کمپنی کے ایک ایجنٹ کے مکان سے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ 53سالہ دیانند ساکن بھوئی گوڑہ کے مکان میں 15مارچ کو سارقین قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوکر وہاں پر موجود 20تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ چھتری ناکہ پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ کر فارنسک ماہرین کو طلب کیا اور انگلیوں کے نشانات کے نمونے حاصل کئے گئے۔