تانڈور ۔ 22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے ‘ قدیم تانڈور کی طرف 10ایکڑ اراضی پر محیط اس ڈیم کی اونچائی 300میٹر ہوگی جس پر 8کروڑ 52لاکھ روپئے خر ہوں گے ۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے اس کا گنا ندی میں سنگ بنیاد رکھا تھا ‘ تکمیل کے بعد اس ڈیم کی گنجائش 0.35 ٹی ایم سی ہوگی ۔ پانی کا اتنا بڑا ذخیرہ زراعت کے علاوہ پینے کیلئے تانڈور کی 70 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے سال بھر کافی ہوجائے گا ۔ تانڈور کی گنا ندی سے پڑوسی منڈل کوڑنگل کے 35 مواضعات کے دیہی عوام اپنیپیاس بجھا رہے ہیں جبکہ تانڈور کے شہری آبی قلت سے دوچار ہیں ۔ محض انسانی بنیادوں پر تانڈور کی مہذب عوام نے کوڑنگل کیلئے آبرسانی اس اسکیم پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ اس ڈیم سے قریب ایک ہزار ایکڑ اراضی پر کاشت کی جاسکتی ہے ۔ مجوزہ چک ڈیم اپنی تعمیر کے لئے ایک سال کا وقت لے گا ۔ کل ہی مقامی ٹی آر ایس لیڈر شریمتی وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور نے بلدی عہدیداروں کے ہمراہ گناندی میںچک ڈیم کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ مجوزۃ پراجکٹ مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزری ٹرانسپورٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہوگا۔