حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز) چکڑپلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی جس نے دو ہفتہ قبل ایک لڑکے کو جنم دیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نونیتا جو چکڑپلی علاقہ کے ساکن نوین کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نونیتا ہاسپٹل میں زیر علاج تھی اور اس نے دو ہفتہ قبل ایک لڑکے کو جنم دیا تھا ۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔