چکن مکس ویجی ٹیبل سوپ

ضروری اشیاء : چکن ایک پیالی ، آلو ایک عدد، پالک آدھا کپ ، کٹی ہوئی ٹماٹر ایک عدد، مٹر ایک کپ، پسی ہوئی ادرک آدھا چائے کا چمچ، یخنی تین پیالی، بند گوبھی آدھا کپ، کٹی ہوئی، گاجر دو عدد، سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ، پیاز ایک عدد کٹا ہوا ، لہسن چھ جوئے، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب : چکن کو دھوکر اس میں پانی ملادیں اور نمک ڈال کر یخنی تیار کرلیں۔ یخنی کو چھان کر الگ کرلیں اور گوشت کے ریشے بنالیں۔ آلو، گاجر، گوبھی، پالک، ٹماٹر کو کاٹ کر اس میں پیاز ، لہسن، مٹر کے دانے، ادرک، سیاہ مرچ اور نمک ملاکر چار پیالی پانی ملائیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔ سوپ تیار ہوجائے تو سوپ کے پیالے میں نکال کر کھانے کی ٹیبل پر لے آئیں۔