اجزاء : چکن ( بغیر ہڈی ) آدھاکلو آئیل ایک چوتھائی کپ ، مکھن دو کھانے کے چمچے ، ٹماٹر ( باریک کٹے ہوئے ) تین عدد ، ادرک ( باریک کٹی ہوئی ) دو کھانے کے چمچے ۔ ہری مرچیں ( باریک کتری ہوئی ) چار عدد ، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ۔ نمک ایک چائے کا چمچہ ۔، سیاہ مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ ۔ لال مرچ پسی ہوئی ، آدھا چائے کا چمچہ ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ ، کچپ دو کھانے کے چمچے ، دہی دو کھانے کے چمچے ، ہرادھنیا دو کھانے کے چمچے ، ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ ،
ترکیب : ایک پین میں ادرک ، لہسن پیسٹ ٹماٹر ، چکن ایک ساتھ ڈالیں اور ڈھک کر دس منٹ تک پکائیں ۔ جب پانی خشک ہوجائے تو نمک سیاہ مرچ ، لال مرچ ، ہلدی ، آئیل اور مکھن ساتھ شامل کریں ۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح فرائی کرلیں ۔ پھر دہی شامل کریں۔ آخر میں ہری مرچیں ، ہرا دھنیا ، کچپ اور گرم مسالہ شامل کریں اور مکس کرکے اتارلیں ۔ مزیدار چکن جنجر تیار ہے ۔ نان یا چپاتی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں ۔