اجزاء: چکن بریسٹ پیس چار عدد، مکھن 100 گرام، نمک مرچ حسب ذائقہ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ چائے کا ایک چمچ، کٹا ہوا ہرا دھنیا حسب ضرورت، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، چوکور کٹی ہوئی پیاز دو عدد، پسے ہوئے ٹماٹر ایک کپ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، میدہ دو کھانے کے چمچ، زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ۔
ترکیب: چکن کو کھول کر چپٹا کرلیں۔ اس کے بعد نمک، کالی مرچ، ادرک لہسن اور لیموں کا رس لگاکر میرینٹ کردیں۔ مکھن میں ہرا دھنیا ڈالیں اور فریز کردیں۔ جب جم جائے تو چکن بریسٹ کے اندر بھرکر لپیٹ کر بند کردیں۔ اب گرلنگ پین گرم کرکے چکن کو گرل کریں۔ سوس بنانے کے لئے پین میں تھوڑا سا زیتون کا تیل لیں، پیاز ڈال کر نرم کریں۔ ادرک لہسن ڈال کر پسے ہوئے ٹماٹر اور مصالحے ڈالیں اور بھون لیں۔ جب تیل اُوپر آجائے تو گرل کی ہوئی چکن مصالحے کے اُوپر رکھ کر ڈھک دیں اور دس منٹ تک دم پر رکھیں۔ اب چکن کے پیس سرونگ پلیٹ میں نکالیں اور بچی ہوئی گریوی میں میدہ بھون کر ملائیں۔ گریوی گاڑھی ہوجائے تو مرغی کے اُوپر ڈال کر پیش کریں۔