چکنی جلد کی حفاظت کیلئے

نیم گرم پانی اور کسی اچھے فیس واش کی مدد سے اپنا چہرہ صاف کریں ۔اس کے بعد اگر ضرورت محسوس ہوتو کوئی آئیل فری موئسچرائزر لگالیں ۔ چکنی جلد کو صاف رکھنے کیلئے بیسن کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ دو چمچ بیسن لے کر اس میں چند قطرے لیموں کا عرق اور ہلدی شامل کریں اور چہرے پر لگالیں چکنائی ختم کرنے اور جلد کو صاف رکھنے کیلئے بہترین اور آزمودہ کارٹوٹکہ ہے۔