چچا کے ہاتھوں بھتیجہ کا قتل

حیدرآباد ۔ /28 جولائی (سیاست نیوز) شنکر پلی کے علاقہ ایک بھائی نے اپنے بھائی کو بیٹے کی مدد سے زندہ جلادیا ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ ویرایا کو اس کے بھائی کرشنا اور اس کے بیٹے نے شدید زدوکوب کرنے کے بعد زندہ جلادیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ /23 جولائی کو ویرایا اپنی والدہ کی گمشدگی اطلاع پاکر اپنے بھائی کے مکان گیا تھا ۔ تاہم اسی دوران دونوں میں بحث و تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا ۔ باپ بیٹے نے ملکر مبینہ ویرایا کو ہلاک کردیا ۔ پولیس شنکرپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔