حیدرآباد ۔ /11 جنوری (سیاست نیوز) حسینی علم پولیس نے چٹھی کے کاروبار کے نام پر کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ جیتیندر ، 40 سالہ شمع ساکن پرانا پل نے چٹھی کے کاروبار کے بہانے سینکڑوں افراد سے کروڑہا روپئے وصول کئے اور رقم کی ادائیگی سے قاصر رہے اور بعد ازاں ایسے چیکس حوالے کئے جو باؤنس ہوگئے ۔ حسینی علم پولیس نے اس سلسلے میں دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا تھا اور میاں بیوی کی تلاش شروع کردی تھی ۔ جتیندر اور اس کی بیوی نے علاقے بالانگر میں ایک خفیہ مقام پر پناہ لے لی تھی اور پولیس نے آج پتہ لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کے حوالے کردیا جائے گا۔
تاکہ اس سلسلے میں تفصیلی اورموثر تحقیقات کی جاسکے۔