چٹھیوں کے نام پر لاکھوں روپیوں کی دھوکہ دہی

جی پی او عابڈس کا ملازم گرفتار ، سنٹرل کرائم اسٹیشن کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /17 اگست (سیاست نیوز) چٹھیوں کے نام پر لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث جی پی او عابڈس کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے وی روی کرشنا کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جی پی او عابڈس میں ملازمت کرنے والے پوسٹل اسسٹنٹ جے ستیہ نارائنا ریڈی کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ سی سی ایس پولیس نے بتایا کہ مذکورہ پوسٹل اسسٹنٹ غیرقانونی طور پر چٹھی کا کاروبار چلایا کرتا تھا اور اس نے 50 سے زائد ممبرس سے 80 لاکھ روپئے کی رقم حاصل کرلی اور انہیں دوگنا منافع دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ ستیہ نارائنا ریڈی نے سال 2014 ء میں لاکھوں روپئے کی رقم لیکر فرار ہوگیا تھا اور وہ پولیس کو مطلوب تھا ۔ سی سی ایس پولیس نے ستیہ نارائنا ریڈی کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔