گلبرگہ /9 فروری ( ذریعہ ای میل ) بیدر بمقام چٹگوپہ شریف تعلقہ ہمناآباد ،ضلع بیدر مین حضرت خواجہ شیخ کریم اللہ شاہ قادری چشتی ؒ کا عرس شریف منا یا جا رہا ہے ۔ بتا ریخ 21ربیع الثانی مطابق 11فبروری بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر محفل سماع کے بعد عاشور خانہ حسینی علم سے جلوس صندل مبارک چٹگوپہ کے مشہور شاہ راہوں سے گزرتے ہو ئے رات 10بجے درگاہ حضرت خواجہ شیخ کریم اللہ شاہ قادری چشتی ؒ پہنچے گا ۔ رات 10-30بجے سے جلسہ عظمت اولیاء کرام زیر نگرانی محترم نبیرہ ٔ کریمی خواجہ شیخ امان اللہ شاہ قادری چشتی بندہ نوازی سجادہ نشین آستانہ عالیہ منعقد ہو گا ۔ جلسہ عظمت اولیاء اللہ سے جامعہ نظامیہ حیدر آباد کے ممتاز علماء کرام خطاب فر ما ئیں گے ۔ 22ربیع الثانی مطابق 12فبروری بروز جمعرات رات 10بجے سے محفل چراغاں منعقد ہو گی اور محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ جس میں ممتاز قوال حضرات کلام پیش کریں گے ۔ 23ربیع الثانی مطابق 13فبروری بروز جمعہ 9بجے دن آستانہ حضرت کریمی میںمحفل قل اور ختم قرآن مجید عمل میں آئے گا بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ خواجہ سید ابو تراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی جانشین حضرت صاحب قدیری وسجادہ نشین آستانہ قدیری ہلکٹہ شریف نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شریک عرس شریف ہو کر فیضان اولیا ء اللہ سے مستفیض ہوں ۔