حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) سلطان بازار کے علاقہ میں ایک چوکیدار مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ کل رات قطب گوڑہ علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ بکرام سنگھ برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ سلطان بازار پولیس کے مطابق چوکیدار بکرام سنگھ اپارٹمنٹ میں برقی کاموں کی مرمت کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
درخت سے گراکر زخمی ہونے والا شخص فوت
حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) املی کے درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے میستری تھا بھرت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص املی کے درخت سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔