چوڑی بازار میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) چوڑی بازار کے علاقہ میں ایک چائے والے نے خودکشی کرلی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ شرنپا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق شرنپا چوڑی بازار کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ تاہم پولیس نے اس کی خودکشی کی وجوہات کو نہیں بتایا اور کہا کہ مصروف تحقیقات ہے ۔