حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( راست ) : ہندوستانی کلاسیکی و صوفی گلوکارہ سمیتا بلور کل بروز جمعہ 21 فروری کو شام 7-15 بجے چومحلہ پیالیس میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔ وہ ہندوستانی خیال اور صوفیانہ کلام پیش کریں گی ۔ سمیتا بلور نے شری پی آر بھاگوت سنگیت رتن ، آنجہانی پنڈت ارجنا نکوڈ ، پنڈت بالاچندر نکوڈ ، ڈاکٹر الکادیو ملوکر سے ہندوستانی خیال کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ کرانہ جئے پور گھرانہ سے تربیت حاصل کرنے والی بلور کو ہر جگہ ان کے فن کے مظاہرہ پر داد ملی ہے ۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو پر بھی اپنے فن کا جادو جگایا ہے ۔ وہ موسیقی کے شوقین کو سنگیت بھی سکھاتی ہیں ۔ انہوں نے اعلیٰ انجینئرنگ تعلیم حاصل کی ہے ۔ بی ای ایم ایس کرنے کے بعد آئی ٹی شعبہ سے وابستہ رہیں ۔ لیکن موسیقی میں دلچسپی کی وجہ سے انہوں نے اپنی پروفیشنل زندگی کو خیر باد کہہ دیا اور کلاسیکی موسیقی پر تحقیق کرنے اور اس پر لکھنے میں دلچسپی لی وہ کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کے پروگرام بھی منعقد کرتی ہیں ۔۔