حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں 2 سالہ کمسن فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 سالہ سری شاہ جو بھرت نگر علاقہ کے ساکن کرشنم راجو کی بیٹی تھی ۔ 31 مارچ کے دن کھیل کے دوران لکڑی کے چولہے میں گرکر شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ صنعت نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
نارسنگی میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 42 سالہ ایاز عرف الیاس نامی شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق الیاس جو پیشہ سے لیبر تھا نارسنگی میں رہتا تھا ۔ کل وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔