چوتھے مرحلے کے ہریتاہرم کی منصوبہ بندی کی ہدایت

کریم نگر ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ہریتا ہرم کے سلسلے میں ہریتا نگر میں بدلنے کے لیے چوتھے مرحلے کے پروگرام کی عمل آوری کے سلسلے میں تمام ضروری انتظامات کرلیے جانے ہوں گے ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کریم نگر ممبر سردار رویندر سنگھ محکمہ جنگلات کے خواہش کی بروز جمعہ انہوں نے حیدرآباد ریاستی وزیر جنگلات جوگو رامنا سے ملاقات کرتے ہوئے تین مرحلوں میں روبہ عمل لانے کے ہریتا ہرم پروگرام کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ تیسرے مرحلے میں ہوئے شجرکاری میں ایک لاکھ 80 ہزار پودوں کی حفاظت کی گئی ۔ سال گذشتہ سے اب چوتھے مرحلے کے ہریتا ہرم پروگرام مزید بڑے پیمانے پر روبہ عمل لایا جارہا ہے ۔ محکمہ جنگلات سے ایک لاکھ پودے شہر کے لیے دلوا دئیے جائیں اس میں زیادہ تر ادویات کے اور پھلوں کے پودے ہی زیادہ ہونا چاہئے ۔ اس کی کوشش کریں خواہش کی چوتھے مرحلے کے ہریتا ہرم کیلئے تمام انتظامات کرلیے جارہے ہیں کہہ کر وزیر کو واقف کروایا ۔ ٹی آر ایس قائدین گنجو ، ہری پرساد ، ڈی راملو وغیرہ ان کے ساتھ شریک تھے ۔۔

عہدیداروں کی لاپرواہی پر عوامی نمائندوں کی برہمی
یلاریڈی ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چنور موضع سرپنچ سدیا ، نائب سرپنچ سائیلو مالتمیدہ سرپنچ کے شوہر رگھوپتی گوڑ ، ایم پی ڈی او آفس کا رخ کر کے گھنٹوں ایم پی ڈی او کا انتظار کرتے رہے لیکن آفیسر نہ آئے ۔ مختلف کاموں کے لیے آفس کا رخ کرنے والے عوامی نمائندوں کو آفس میں ایم پی ڈی او نہ ہونے سے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عہدیدار وقت کی پابندی نہ کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس تعلق سے فون پر ڈی پی سی ای او کو شکایت کی ۔ جس پر انہوں نے کہا کہ تحریری طور پر شکایت کرنے پر ایم پی ڈی او کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی ۔ اس طرح عہدیداروں کی لاپرواہی و من مانی سے عوامی خدمات مفلوج ہورہی ہیں ۔ جس کی طرف اعلیٰ ذمہ داروں کو توجہ کرنا ضروری ہے ۔۔