چوتھی منزل سے گرنے پر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ڈنڈیگل پولیس حدود میں ایک شخص عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 47 سالہ موہن نائیک جو پیشہ سے ہلپر تھا ایک کمپنی میں ملازم تھا اور اسی کمپنی کے کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ وہ عمارت کی 5 ویں منزل سے اتر رہا تھا کہ چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔