اوٹنور 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جی نگیش ایم پی عادل آباد نے کہاکہ آئندہ 3 برسوں کے دوران ریاست تلنگانہ میں 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے منصوبہ تیار کیا ہے۔ وہ دورہ نارنور کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ جی نگیش نے رکن اسمبلی آصف آباد لکشمی کے ہمراہ نارنور منڈل کے موضع ارجنی میں 75 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ آشرم اسکول کے عملہ کیلئے کوارٹرس موضع لوکاری میں راجیو ودیا مشن کی جانب سے منظورہ 1.6 لاکھ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کردہ اسکولی عمارت موضع پرسواڑہ میں سی سی ڈی پی ایم اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ عمارت، موضع گادی گوڑہ میں 12 لاکھ روپئے لاگتی تعمیر کردہ پنچایت فاؤنڈیشن بھون کا افتتاح انجام دیا۔ جی نگیش نے کہاکہ ہم ہر حال میں سنہرا تلنگانہ حاصل کرکے رہیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ 8 نومبر سے وظائف کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طبقات کی لڑکیوں کی شادی کیلئے حکومت 51 ہزار روپئے امداد دے گی۔ جی نگیش نے کہاکہ موضع جھری ہی میں ایس ایس سی طلبہ کیلئے سنٹر میں اندکوڑہ، کولام کوڑہ، کنڈی، چنا کنڈی میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بورویلس کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔ موضع کھڈگی تا لوکاری بی تک بی ٹی سڑک کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر صدرنشین منڈل پریشد نارنور گووند نائک، رکن ضلع پریشد روپاونتی گیانوبا، رکن ایم پی ٹی سی دیوراؤ، سرپنچ جنگوبائی، ڈی ای تا ناجی، جے ای اندل، منڈل صدر ٹی آر ایس ہنمنت راؤ، ایل چندرشیکھر، روپ دیو، سید قاسم، راجنا، دادے علی اور دوسرے موجود تھے۔