چنڈیمل پر ایک میچ کی پابندی

دبئی۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام)سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چنڈیمل کو بال ٹیمپرنگ میں آئی سی سی نے ایک ٹسٹ میچ کے لئے معطل کردیا ہے اور وہ 23 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ سینٹ لوشیا میں ٹسٹ میچ کے اختتام پر ہونے والی سماعت میں میچ ریفری سری ناتھ کے سامنے چنڈیمل نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن اپنے منہ میں رکھی کسی چیز سے گیند کی حالت تبدیل کی۔ انہوں نے یہ اعتراف واقعے کی ویڈیو دکھانے پر کیا۔انہیں 2 معلطی نشانات جاری ہوئے اور میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی لگا۔ ان کے ریکارڈ میں 4 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی درج ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی پہلے ہی اس قسم کے جرائم کی سزا سخت کرنے کی تجویز دے چکی ہے۔

ڈنمارک کا آج آسٹریلیا سے مقابلہ
سمارا ۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام)اسٹار کھلاڑی کرسٹیئن ایرکسن کی ٹیم ڈنمارک کوپہلے مقابلے میں فاتحانہ آغاز کے بعدکل گروپ سی مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جو ناک آؤٹ میں اس کا مقام یقینی بنادے ۔روس کے سمارا میں آسٹریلیا اور ڈنمارک کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ آسٹریلیا کو اپنے پہلے میچ میں فرانس کے خلاف2-1 سے شکست ہوئی