چنڈیلا کو گولڈ میڈل

پونے۔25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی شوٹر اپوروی چنڈیلا نے یہاں منعقدہ 58 نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ میں خاتون زمرہ کے 10میٹر ایئررائفل ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔چنڈیلا کا قطعی اسکور 1168رہا ۔علاوہ ازیں فوجی گرپریت سنگھ نے بھی اس ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جیسا کہ انہوں نے 25میٹر سنٹر فائر پستول ایونٹ کے قطعی مرحلہ میں 586نشانات حاصل کئے ۔ قبل ازیں انہوں نے 25میٹر ریپڈفائر پستول ایونٹ میں 584 نشانات کے ذریعہ گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ سمریش جنگ 583نشانات کے ساتھ سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔