چنڈیلا اور روی کمار کو ایررائفل میں برونز میڈل

پالم بنگ (انڈونیشیا)۔19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹھارہویں ایشین گیمس کے پہلے دن ہندوستانی کھلاڑی اَپوروی چنڈیلا اور روی کمار نے ایر رائفل مشترکہ مقابلہ میں برانز میڈل جیت کر ہندوستان کی شروعات کی۔ دونوں ہندوستانیوں نے 42 شارٹس کے بعد 429.9 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ چین نے 48 شارٹس کھیل کر سلور میڈل حاصل کیا۔ چین کے طاقتور شوٹرس روزو زاو اور پورن یانگ نے جملہ 492.5 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کے بعد کوریا اور منگولیا نے چوتھا اور پانچواں مقام حاصل کیا۔ ہندوستانی شوٹر چنڈیلا نے پہلی مرتبہ ایشین گیمس میں حصہ لیا تھا جنہوں نے 10 میٹر ایر رائفل کیلئے منڈل حاصل کرنے کیلئے پُرامید تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دولت مشترکہ کھیل گلاسگو 2014ء میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ روی کمار جن کو ابھینو بندرا نے تربیت دی تھی، بچپن میں 10 میٹر ایر رائفل مقابلوں میں برانز میڈل جیتا تھا۔ چنڈیلا جنہوں نے اس گیمس میں ہندوستان پہلا میڈل حاصل کیا کہ وہ اپنے کھیل سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ’’ہم دونوں نے ورلڈ کپ میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا اور اس کے بعد وہ مسلسل اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر توجہ دیتے رہے ہیں اور وہ بہت خوش ہیں کہ 10 میٹر ایر رائفل میں وہ بھرپور طریقہ نے اپنی توجہ دیئے گئے ہیں۔ جب منڈیلا سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے دوسرے مقام سے تیسرے مقام پر کیوں گرگئیں تو انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں اکثر ایسا ہوتا رہتا ہے اور میرے خیال میں ہم لوگ بہترین شارٹس لگاتے ہیں۔