گلبرگہ26مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلقہ چنچولی کے بکو نائک تانڈا میں کل رات بجلی گرنے سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت 16سالہ گیتا بائی کشن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب کل جب زبردست بارش شروع ہوگئی تھی تو اس وقت بارش سے بچنے کے لئے اس لڑکی نے ایک درخت کے نیچے پناہ لے لی تھی ۔لیکن اسی وقت بجلی گرنے سے یہ لڑکی شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوگئی ۔کونچاورم پولیس اسٹیشن میںمعاملہ درج کرلیا گیا ہے۔