چنچل گوڑہ پٹرول پمپ کے قیدی کی دیانتداری

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( آئی این این ) : قیدی نے دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ سیل فون اس کے حقیقی مالک تک پہنچا دیا ۔ تفصیلات کے بموجب گریٹر حیدرآباد یوتھ اسوسی ایشن کے صدر ایم اے عرفان نے چنچل گوڑہ پٹرول پمپ پر اپنی کار میں پٹرول ڈلوایا اور رقم ادا کرتے وقت ان کا موبائیل فون وہیں گر گیا ۔ تقریبا ایک گھنٹہ بعد انہیں ان کا فون لاپتہ ہونے کا اندازہ ہوا جس کے بعد وہ پٹرول پمپ پہنچے جہاں قیدی بال کرشنا نے فون کی تفصیلات معلوم کرنے کے بعد اسے عرفان کے حوالے کردیا ۔ قیدی کی دیانتداری سے خوش ہو کر انہوں نے ڈپٹی جیلر ہرش وردھن سے ملاقات کی اور قیدی کو نقد انعام دیا ۔ واضح رہے کہ یہ پٹرول پمپ جیل حکام کی طرف سے چلایا جاتا ہے اور قیدیوں کو خدمات کے لیے رکھا گیا ہے ۔۔