حیدرآباد ۔ /26 مئی (سیاست نیوز) چنچل گوڑہ جیل کا ایک سزاء یافتہ قیدی دوران علاج دواخانہ عثمانیہ میں فوت ہوگیا ۔ 58 سالہ مانیا جس کا تعلق ضلع عادل آباد سے ہے 2016 ء میں عمر قید کی سزاء ہونے کے نتیجہ میں اسے چنچل گوڑہ جیل میں محروس رکھا گیا تھا ۔ مانیا جگر کے عارضہ میں مبتلا تھا جس کے نتیجہ میں اسے جیل وارڈ دواخانہ عثمانیہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا ۔ چنچل گوڑہ جیل کا قیدی دوران علاج فوت ہوگیا اور اس سلسلے میں پولیس دبیر پورہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔