چنور گرام پنچایت میں 90 فیصد رائے دہی

چنور /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنور ٹاون میں گرام پنچایت انتخابات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ تفصیلات کے مطابق چنور ٹاون میں 26 گرام پنچایتیں ہیں ۔ 7 گرام پنچایتوں میں سرپنچوں کا انتخاب بلا مقابلہ عمل میں آیا 19 گرام پنچایتوں کے سرپنچوں کے انتخاب کیلئے آج صبح 7 بجے سے رائے دہی کا آغاز عمل میں آیا جو دوپہر ایک بجے اختتام پذیر ہوا ۔ حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے عوام میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ جملہ رائے دہی کا تناسب 90.65 فیصد رہا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جئے پور ، اے سی پی وینکٹ ریڈی مختلف منڈلس کا دورہ کرتے ہوئے پولنگ مراکز پر پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس کو رائے شماری تک خصوصی بندوبست اور نظر رکھنے کی ہدایت دی ۔ انتخابات میں ریاستی الیکشن کمشنر کے اصول و ضوابط کے مطابق تمام انتظامات کئے گئے اور الیکشن آفیسر نے مختلف پولنگ مراکز کا دورہ کیا ۔