چنور ۔ 28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور میں گرمی کی لہر اور دھوپ کی شدت میں عوام کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ گرمی کی وجہ سے سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں ۔ آج چنور میں 46 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ آنے دنوں میں گرمی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ مئی کے مہینہ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا ۔ چنور میں سب سے زیادہ گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے ۔ عوامی زندگی متاثرہو رہی ہے ۔